دنیا کی خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
دنیا کی خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 20 اپریل، 2024

نائجریا،ریاست قدونا میں مسلح افراد کا دھاوا ، 23 افراد کو جان سے مار ڈالا

0 Comments




 مغربی افریقی ملک نائجیریا کی ریاست قدونا میں ایک جتھے کے مسلح حملے میں 23 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


مسلح اشخاص نے انگوار  دانکو اور کاناوا گاؤں پر حملے کیے۔


بتایا گیا ہے کہ حملے میں 23 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔


حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا جن میں سے کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


دوسری جانب ریاست کاتسینا کے علاقے مالم فشی میں موٹر سائیکل سواروں اور مسلح افراد کے ایک گروہ کےحملے میں بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔


اگرچہ ملک میں اس جرم کی سزا پھانسی ہے لیکن اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کافی عام ہیں۔


دہشت گرد عمومی طور پر ملک کے شمال میں دیہاتوں، اسکولوں اور مسافروں کو نشانہ بناتے ہیں اور تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بدھ، 17 اپریل، 2024

امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے 2 ڈرونز مار گرائے

0 Comments








امریکی مرکزی کمان سینٹ کام  نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں اس حوالے سے  بتایا کہ  گزشتہ روز  ہم  نے حوثیوں کے بعد  ڈرونز  کو نشانہ بنایا ہے جو کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے بحری جہازوں کے لیے خطرہ تھے

 امریکہ نے یمن میں ایرانی نواز حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں  میں موجود دو ڈرونز سے حملہ کیا ہے ۔

 امریکی مرکزی کمان سینٹ کام  نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں اس حوالے سے  بتایا کہ  گزشتہ روز  ہم  نے حوثیوں کے بعد ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے جو کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے بحری جہازوں کے لیے خطرہ تھے ۔

 پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  اس کاروائی کا مقصد خطے میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانا ہے ۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ

0 Comments






بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا 

پولیس حکام کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، ملزمان کی شناخت، ان کا پتہ چلانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بائیک پر ہیلمٹ پہنے دو افراد نے عمارت کی طرف اور ہوا میں چار سے پانچ راؤنڈ فائر کیے جس میں سے ایک گولی عمارت کی دیوار پر لگی، فارنزک ماہرین کی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اندھیرے کے باعث موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر واضح نہیں تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گینگسٹر کی دھمکیوں کے باعث سلمان خان کی 2022 سے سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اور اداکار سلمان خان کو ذاتی ہتھیار رکھنے کا لائسنس بھی دیا گیا تھا۔

بدھ، 21 جون، 2023

امریکا میں بھارتی وزیراعظم کوسُبکی کا سامنا

0 Comments

امریکا میں قدم رکھتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سبکی کا سامنا ہوگیا، بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے معاملے پر 75 امریکی ممبران کانگریس و ایوان نمائندگان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔


اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے موقع

 پر  صدر کو لکھے اپنے خط میں بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی سیاسی

 گھٹن، مذہبی عدم برداشت، صحافیوں کو نشانہ بنانے، آزادی اظہار

 اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے مسائل اٹھا دیے۔


 اراکین کانگریس نے اپنے خط میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے 

ملاقات میں صدر بائیڈن ان معاملات پر بھی بات کریں، بھارت

 کے ساتھ دوستی مشترکہ اقدار پر استوار ہونی چاہیے۔


امریکی صدر کو لکھے گئے خط پر 18 سینیٹرز اور 57 ایوان نمائندگان 

نے دستخط کیے ہیں۔

 امریکی صدر کی جانب سے نریندر مودی کی اعزاز میں وائٹ ہاؤس

 میں عشائیہ منعقد کیے جانے پر اراکین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو

 مودی سرکار کے ماتحت بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی 

سنگین خلاف ورزیوں اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مذہبی

 انتہاپسندی پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔


امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ

 مودی کی  غیر جمہوری اقدامات، مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کو

 نشانہ بنانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کے خلاف

 کارروائیوں کی ایک لمبی تاریخ کے باوجود انہیں ہمارے ملک

 کے دارالخلافہ کا پلیٹ فارم پیش کرنا انتہائی شرمناک ہے۔


انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مودی کے خطاب کیلئے بلائے گئے ایوان 

کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گی۔



بدھ، 14 جون، 2023

برطانیہ میں قاتلانہ حملے، 3 افراد ہلاک، تین شدید زخمی

0 Comments

برطانیہ کے شہر ناٹنگھم کے مصروف ترین علاقے سٹیس ینٹر میں تین مختلف حملوں میں تین افراد ہلاک جبکہ تین سخت زخمی ہو گئے۔


برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کو سٹی سینٹر کے الکیسٹن روڈ سے چاقو

 کے وار سے دو افراد کے قتل کی اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد 

مگڈالا روڈ سے ایک اور شخص کی لاش دریافت ہوئی۔ پولیس نے علاقے سے

 ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ 


پولیس کے مطابق ناٹنگھم میں سٹی سینٹر ہی کے علاقے میں ملٹن اسٹریٹ پر ایک 

اور واقعے میں سفید رنگ کی ایک وین کی ٹکر سے تین افراد سخت زخمی ہوگئے ہیں۔


خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں واقعات کا آپس میں تعلق ہو سکتا ہے، پولیس نے

 واقعات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات کی تحقیقات کیلئے الکیسٹن روڈ، ملٹن اسٹریٹ، مگدالا روڈ اور

 میپل اسٹریٹ سمیت سٹی سینٹر کے اطراف میں مختلف گزرگاہیں عام ٹریفک کیلئے بند کر

 دی گئی ہیں، ایک شخص کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات ابھی ابتدائی

 مراحل میں ہے تاہم واقعات کے محرکات اور آپس میں تعلق سے متعلق جلد معلوم کر لیا

 جائے گا۔


برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تینوں واقعات شہر کے مصروف ترین علاقے میں پیش آئے

 ہیں جہاں سے تمام بسیں گزرتی ہیں جبکہ اسکول، کالج اور کام پر جانے والے لوگوں کی بڑی

 تعداد بھی روزانہ اس علاقے سے گزرتی ہے جس لیے ہر وقت پولیس کی بھاری نفری یہاں

 تعینات رہتی ہے۔


اتوار، 4 جون، 2023

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر اور انکی اہلیہ سے ملاقات، پاکستانی آموں کی تعریف

0 Comments





                           

    کراچی ( 50 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدررجب طیب   ایردوان اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی اور پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی


صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اور بیگم ایردوان میں دلچسپ گفتگو ہوئی میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف 


پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، ترکی کے عوام سے بھی زیادہ، وزیراعظم شہباز شریف 


آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا، وزیراعظم شہباز شریف 


وزیراعظم نے صدر ایردوان کو کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کو مبارک پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں  


آپ کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف


آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا 

دئیے اور شکریہ ادا کیا  


مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں، صدر ایردوان کا 

مسکراتے ہوئے جواب 


بیگم ایردوان نے بھی شکریہ ادا کیا 


صدر ایردوان نے تقریب میں آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم شہباز 

شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیاآپ کا شکریہ آپ تشریف لائے، صدر ایردوان







بدھ، 31 مئی، 2023

جدہ؛ دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ پارک کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

0 Comments

جدہ ( 50 نیوز الرٹ) سعودی شہر جدہ 2020 میں تعمیر کئے 

جانے والے دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ پارک کو مزید

 وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ واٹر پارک کا نام پیور بیچ 

ان جدہ ہے جس کا افتتاح 2020 میں وزیر سیاحت احمد

 الخطیب نے کیا تھا،اب اس پارک کو سعودی عرب میں

 مزیدوسعت دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔


سعودی میڈیا کے مطابق پیور ان بیچ بنانے والی کمپنی وبٹ 

نے تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے نائب صدر

 مولد بن منصور کا کہنا ہے کہ کمپنی اس کے ساتھ مغربی ساحلی

 پٹی پر اور بھی مختلف پروجیکٹس پر کام کررہی ہے، ابھی کام

 کی شروعات ہے لیکن آگے اسے مزید بڑھایا جائے گا۔


انہوں نے کہا ہے کہ ہم صرف ایک پارک نہیں بنا رہے بلکہ

 ہم اسے ماحولیاتی نظام کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جس کا مطلب

 ہے کہ بڑے چھوٹے اور درمیانے واٹر پارکس بنائے جائیں۔


واضح رہے یہ پارک جدہ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے قریب

 ساحلی پٹی کے تقریباً 200 میٹر تک پھیلا ہوا ہے اس پارک کو

3 ہفتوں میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ اس پارک کو سعودی عرب کے

 حرف تہجی پر بنایا گیا ہے اور ان حروف تہجی کی لمبائی 32 میٹر

 ہے۔اس پارک کی تعمیر کا مقصد سیاحت اور فیملی کیلئے دوستانہ

 سہولیات فراہم کرنا ہے۔



اتوار، 28 مئی، 2023

آج سورج بیت اللّٰہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

0 Comments

    

مکہ المکرمہ ( 50 نیوز الرٹ)مکہ مکرمہ میں آج ( 28 مئی کو ) سورج بیت اللہ

 شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے درست رخ کا تعین کیا جا

 سکے گا۔


اے پی پی کے مطابق کویتی نشریاتی ادارے نے ماہرین کے حوالے سے

 بتایا کہ 28مئی کی دوپہر کو سورج کعبہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس

 سے قبلہ کے رخ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔اس روز کعبہ کا سایہ نہیں

 ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ کعبہ شریف کی طرف ہو جائے گا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ

 کے اوپر سے گزرے گا اور اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا

 ہے۔

بھارت، سرکاری ملازم نے اپنے گرنےوالے موبائل فون کو نکالنے کیلئے ڈیم خالی کرا دیا

0 Comments





بھارت، گرنے والے فون کو نکالنے کے لیے ڈیم خالی کرا دیا

وشواس، جس کے خلاف اپنے عہدے کے غلط استعمال کے جواز میں مقدم دائر کیا ہے نے  دعویٰ کیا کہ ان کے فون میں خفیہ سرکاری دستاویزات موجود تھیں


بھارت میں ایک سرکاری اہلکار نے   سیلفی لیتے وقت گرنے والے موبائل فون کو نکالنے کے لیے  ڈیم کو خالی کرا دیا۔


بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے راجیش وشواس نے جو سیلفی لیتے ہوئے کھیر کٹہ ڈیم میں گرنے والے فون  کی بازیابی کے لیے کاروائی کی۔


وشواس، جس نے سب سے پہلے1200 ڈالر کے فون کو ڈھونڈنے کے لیے غوطہ خوروں کو بلا یا تھا  لیکن  بے نتیجہ ہونے کے بعد، ڈیزل سے چلنے والے واٹر پمپ کو چالو کیا، جس کے لیے اس نے ادائیگی کی۔


فون کو بچانے کے لیے چلنے والے واٹر پمپ نے 3 دن میں ڈیم سے 2 ملین لیٹر پانی خالی کیا۔ 

ہفتہ، 27 مئی، 2023

ترکیہ نے پیٹرول و قدرتی گیس کی تلاش وسطی اور مشرقی بحیرہ روم میں شروع کردی

0 Comments







کراچی ( 50 نیوز الرٹ) صدر رجب طیب ایردوان کا پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش کے حوالے سے کہنا ہے کہ "مغربی بحیرہ اسود میں تلاش کے کام کا  اب ہم نے وسطی اور مشرقی بحیرہ روم کی جانب رخ موڑ دیا ہے۔ خاصکر اوردو اور کستامانو کے کھلے سمندر میں وسیع پیمانے کی ڈرلنگ کی کارروائیاں، کی جا رہی ہیں۔


صدر ایردوان کا ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ہم ملکی وسائل کو عوام تک پہنچانے کے لیے شب و روز سر گرم عمل ہیں، مغربی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام وسطی اور مشرقی بحیرہ اسود کی جانب بڑھایا گیا ہے۔ خاص طور پر اوردو اور کستامانو کے کھلے سمندروں میں اس پر وسیع پیمانے پر کام ہو رہا ہے۔ گبار میں پیٹرول کی دریافت کے بعد ہم نے اپنی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ اس نئے فیلڈ کو شہید معلمہ آئے بیوکے یالچن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔


 یہاں نئی ​​ڈرلنگ کے ساتھ یومیہ ایک لاکھ بیرل پیٹرول کی پیداوار حاصل کی جائیگی۔ یہ حیرت انگیز اثاثہ ہے۔ آج ہم جن پہاڑی علاقوں تیل کی تلاش میں مصروف ہیں، ایک وقت دہشت گرد یہاں پر دندناتے پھر رہے تھے۔ اور ان کی وجہ سے یہاں پر اس قسم کی کاروائیوں میں رکاوٹیں در پیش تھیں۔

ایلون مسک نے انسانوں پر دماغی چپ کے منصوبے کی منظوری حاصل کرلی

0 Comments

کراچی ( 50 نیوز الرٹ) امریکی تاجر ایلون مسک کی ملکیت

 نیورلنک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اسے امریکہ فوڈ اینڈ ڈرگ

 ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے انسانوں پر دماغی چپ کے 

منصوبے کی جانچ شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔



بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیورالنک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ
 پر دیے گئے بیان میں ایف ڈی اے کی جانب سے برین چپ 
پروجیکٹ کی منظوری کو "ایک اہم کامیابی قرار دیا گیا ہے جو
 مستقبل میں لوگوں کی مدد کرے گا۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ نیورالنک ٹیم کو ایف ڈی اے کے ساتھ
 قریبی تعاون کی بدولت منظوری مل گئی، اور تجرباتی مرحلے کے
 لیے درخواست کے لیے ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔



نیورلنک کمپنی کا مقصد دماغ میں مائیکرو چپس لگانے سے فالج اور
اندھےپن جیسے اعصابی بیماریوں کا علاج کرنا ممکن ہو جائے گا
 اور اس سے معذور افراد کے معیار زندگی کو بھی بہتر بنایا جا سکے
 گا، مستقبل میں لوگوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔ 


 نیورالنک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں ایف
 ڈی اے کی جانب سے برین چپ پروجیکٹ کی منظوری کو "ایک
 اہم قدم قرار دیا گیا ہے ۔

جمعہ، 26 مئی، 2023

افغانستان میں شدید بارشیں، سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ، متعدد زخمی

0 Comments






کابل ( 50 نیوز الرٹ) افغانستان کے کئی صوبوں میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدید  بارشوں کی وجہ سے  پیدا ہونے والے سیلاب کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ 

 

 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان برائے وزارت آفات شفیع اللہ رحیمی کا کہنا ہے کہ سیلاب اور طغیانی سے لگمان، پکتیا، دائی کنڈی، خوست، ننگرہار، میدان وردک، قندھار، باغلان اور گور صوبے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 


 13 لوگوں کی ہلاکت  اور 8 افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، شفیع اللہ رحیمی نے کہا کہ کچھ علاقوں میں سڑکیں اور پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ 


  تین ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی اور 56 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔شفیع اللہ رحیمی  


 افغانستان میں  گزشتہ کئی سالوں سے جاری تنازعات کے ماحول کی وجہ سے پورے ملک میں بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے میں ناکامی قدرتی واقعات کے اثرات کو بڑھاتی ہے اور جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ترجمان  


 افغانستان  جو حالیہ برسوں کے شدید ترین موسم سرما سے گزرا ہے  میں  تقریباً 180 افراد اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ 


  علاوہ ازیں ، گرمیوں کے مہینے جیسے جیسے قریب  آتے ہیں، شمالی اور اندرون ملک کے بلند پہاڑوں پر پگھلنے والی برف  بارشوں کے پانی میں شامل ہونے کے بعد سیلاب اور طغیانی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

ایک شخص نے طیارے میں مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا

0 Comments







ایک شخص نے پرواز کے دوران طیارے کا دروازہ کھول دیا، متعدد مسافر بے ہوش ہوگئے۔  


 بہت ہی حیران کن وخطر ناک واقعہ جنوبی کوریا میں پیش آیا۔ 


ایشیانا ائیر لائنز کی اڑان کے دوران ایک مسافر نے طیارے کے اترنے سے پہلے ہی ایمرجنسی دروازہ کھول دیا۔


طیارے نے جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو میں لینڈ کرنا تھا، طیارے کے اترتے ہی ایک مسافر نے دروازہ کھول دیا، جس کے بعد ہوا کے جھکڑوں نے مسافروں کو خوف زدہ کر دیا اور انہوں نے اپنی نشستوں کو مضبوطی سے پکڑ لیا۔


مذکورہ واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔


جنوبی کورین میڈیا کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے ایک شخص نے اس وقت دروازہ کھولا جب طیارہ زمین سے 250 میٹر اوپر موجود تھا۔


دروازہ کھلنے کی وجہ سے چند خوف زدہ مسافر بے ہوش ہوگئے تھے جبکہ کچھ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جن کو اسپتال پہنچایا گیا۔


خوش قسمتی سے دروازہ کھلنے کے باوجود طیارہ بحفاظت اتر گیا اور اس میں سوار 194 مسافر محفوظ رہے۔


دروازہ کھولنے والے آدمی کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور حکام کا بتانا ہے کہ ملزم یہ بتانے سے قاصر ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔


طیارے میں سوار ایک 44 سالہ مسافر نے بتایا کہ دروازے کے قریب موجود افراد بہت زیادہ خوفزدہ ہوچکے تھے اور وہ ایک، ایک کرکے بے ہوش ہونے لگے۔


اس شخص کا کہنا تھا کہ 'مجھے ایسا لگا کہ طیارہ گر کر پھٹنے والا ہے اور یہ میری آخری سانس ہے'۔





ہفتہ، 20 مئی، 2023

بھارتی ریاست کیرالہ کے 70 سالہ شہری کی جیب میں موبائل پھٹ گیا

0 Comments

  بھارت ( 50 نیوز الرٹ)انڈیا  کی ریاست کیرالہ

 میں ایک70 سالہ شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ

 گیااور آگ بھڑک اٹھی۔ 


بھارتی میڈیا کے مطابق دو روز قبل کیرالہ ریاست

 کے ضلع تھرپسور میں چائے کی دکان میں 70 سالہ 

الیاس نامی بزرگ شہری کرسی پر بیٹھے چائے پی رہے 

تھے کہ یکدم ان کی قمیض کی سامنے والی جیب میں رکھا 

ہوا موبائل فون پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ 


 آگ لگنے کے باعث بزرگ شہری نے موبائل کو فی الفور

 اپنی جیب سے نکال کر زمین پر پھینک دیا لیکن اس وقت

 تک ان کی قمیض آگ کی لپیٹ میں آچکی تھی۔ خوش

 قسمتی سے دکان میں موجود ایک شخص نے فوراََ پانی

 پھینک کر آگ بجھائی ، بروقت آگ بجھانے کی وجہ سے

 70 سالہ بزرگ کسی بہت بڑے حادثے سے بچ گئے اور 

مکمل محفوظ رہے۔ 


مذکورہ واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی ملی، جس پر 

پولیس نے بزرگ شہری سے رابطہ کیا، بعد ازاں 70 سالہ

 الیاس نے بتایا کہ انھوں نے موبائل گزشتہ سال ایک 

ہزار روپے کا خریدا تھا اور موبائل میں مسئلہ بھی نہیں

 تھا، اچانک یہ پھٹ  گیا سمجھ سے بالا تر ہے۔

بدھ، 17 مئی، 2023

اماراتی ائیرلائن نے بورڈنگ پاسز کی چھپائی بند کردی

0 Comments

    دبئی ( 50نیوز الرٹ) متحدہ عرب امارات کی مشہور ائیر لائن  ایمریٹس نے دبئی سے روانہ ہونے پر کاغذی بورڈنگ پاسز کو بند کرنے کے اعلان کے سات ہی ڈیجیٹل بورڈنگ پاسز متعارف کروادیے گئے۔


 میڈیا رپورٹس کے مطابق Emirates نے 15 مئی سے مسافروں 

کی آسانی کیلئے کاغذ سے چھپنے والے بورڈنگ پاسز کو بند کرنے کا اعلان

 کردیا گیا ہے۔



 بورڈنگ پاسز ڈیجیٹلائز کرنے کا مقصد کاغذ کو ضائع ہونے سے بچانا

 ہے اور مسافروں کو ڈیجیٹل سفر کی سہولت مہیا کرنا ہے ،علاوہ ازیں 

مسافروں کو بورڈنگ پاسز کے گم ہوجانے جیسی ذہنی اذیت سے بچا نا بھی

 ہے تا کہ مسافر وںکو پرسکون سفر میسرہوسکے۔ 


 جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب مسافر ای میل اور ایس ایم 

ایس کے بورڈنگ پاسز حاصل کریں گے حتیٰ کہ مسافروں کو سامان کی رسید

 بھی ای میل اور ایس ایم ایس یا پھرEmirates کے ذریعے فراہم کی

 جائے گی۔ 



انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ صوتحال میں کاغذ کے بنے ہوئے بورڈنگ پاسز 

کا استعمال کیا جاسکے گا، جن میں شیر خوار بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والے

 مسافر، نابالغ بچوں کے ہمراہ، خصوصی مدد کے درکار والے مسافر، دوسری

 ائیر لائنز پر آگے کی پروازوں والے اور وہ تمام مسافر بھی شامل ہیں جو امریکا

 کی پروازوں میں سفر کر رہے ہوں۔



علاوہ ازیں موبائل کی بیٹری ختم ہونے، موبائل فون نہ ہونے اور میسج 

تاخیر میں ملنے کی صورت میں بھی پرنٹ شدہ بورڈنگ پاسز حاصل کیے جاسکتے

 ہیں۔

اتوار، 14 مئی، 2023

دو دہائیوں کا طاقتور ترین سمندری طوفان "موچا" بنگلہ دیش سے ٹکرا گیا

0 Comments






        

                                                          بنگلہ دیش ( 50 نیوز الرٹ) دو ہائیوں کا طاقتور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ 

بنگلادیش اور  میانمار کے سمندری  علاقوں سے ٹکرا گیا۔ 


غیر ملکی میڈیا کے مطابق 'موچا' طاقتور ترین سمندری طوفان ہے
جس کا شمار سمندری طوفان کی کیٹیگری 5 میں کیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ ماہرین نے ہواؤں کی رفتار 259 کلو میٹر فی گھنٹہ سے چلنے کا
 امکان ظاہر کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 

سمندری طوفان کے ٹکرانے سے تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے

 اکھڑ گئے ہیں جبکہ شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے

 بڑے پناہ گزین کیمپ کاکس بازار کو نشانہ بناسکتا ہے، جہاں تقریباً دس

 لاکھ لوگ رہتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چار میٹر تک

 طوفانی لہریں نشیبی علاقوں کے دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی

 ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے بیشتر علاقے بجلی سے بھی

 محروم ہوگئے ہیں جبکہ بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں میں سیلاب آیا 

ہوا ہے۔


ہفتہ، 13 مئی، 2023

22 سالہ نوجوان کی اپنی 48 سالہ ٹیچر سے شادی

0 Comments

 






کوالا لمپور (50 نیو ز الرٹ) ملائیشیا میں 22 سال کے نوجوان نے  اپنی 48

 سالہ سابقہ ٹیچر سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس 

کے مطابق محمد دانیال نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی نہیں سوچا 

تھا کہ وہ اپنی ٹیچر جمیلا محمد سے شادی کر ے گا، جنہوں نے اسے   سکول میں  

پڑھایا تھا۔

 دانیال  کے مطابق میری جمیلا سے پہلی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی جب میں

 ہائر سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم تھا، وہ میری ملائی زبان کی ٹیچر تھیں،اس

 وقت میرا ان کے ساتھ صرف ایک طالب علم اور استاد کا رشتہ تھا۔

جیو نیوز کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ جیسے ہی میں اگلی کلاس میں گیا تو میرا

 ٹیچر جمیلا سے رابطہ ختم ہوگیا وہ صرف اسکول میں دور سے ہی نظر آتی تھیں۔ 

دانیال کا کہنا ہے کہ اپنی17ویں سالگرہ تک مجھے یہ احساس نہیں ہوا تھا کہ

 میرے دل میں جمیلا ٹیچر کے لیے پیار بھرے  احساسات ہیں لیکن جب میری

 سالگرہ پر ٹیچر نے مبارکباد کا  پیغام بھیجا تو وہ وقت تھا جب ان کے لیے میرے

 دل میں جگہ بنی اور ہمارا رابطہ بحال ہوا۔

نوجوان کے مطابق ایک دن میں نے ٹیچر  سے اپنے جذبات کا اظہار کیا لیکن

 انہوں نے اپنے عہدے کو بنیادی وجہ بتاتے ہوئے مجھے انکار کر دیا لیکن میں 

نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور ان  سے رابطہ کرنے کے لیے ہر طرح کے

 طریقے تلاش کیے، میں واٹس ایپ پر بھی میسجز کرتا رہا جب تک کہ انہوں نے  

میرے پیغامات کا جواب نہیں دیا۔


دانیال کا کہنا ہے کہ آخر کار قسمت مجھے جمیلا کے گھر لے گئی اگرچہ انہوں نے

 پھر بھی میرے ساتھ رشتہ قائم کرنے سے انکار کر دیا لیکن میں نے پھر بھی

 ہار نہیں مانی اور انہیں اس وقت تک رشتے کے لیے قائل کرتا رہا جب تک

 انہوں نے شادی کے لیے ہاں نہیں کہا۔نوجوان کے مطابق ہم نے 2019 

میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے 2021 تک مؤخر کرنا پڑا۔

دانیال کے مطابق دو برس قبل ان دونوں کی مسجد میں نکاح کی چھوٹی سی

 تقریب ہوئی اور وہ  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ 26 سال کے عمر کے فرق

 کے باوجود محمد دانیال نے کہا کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، البتہ میں  اتنی کم عمر 

یں شریک حیات ملنے پر شکر گزار ہوں۔نوجوان نے کہا کہ میں ایک شوہر کے

 طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کررہا ہوں اور میرے لیے 

ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ تاہم  میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایک 

ایسی بیوی ملی ہے جو ہر طرح سے میری مدد کر رہی ہے اور مجھے مشورے

  دے رہی ہے۔

منگل، 9 مئی، 2023

ہیروں کے بدلے گٹکے، بھارتی شخص نے تاجر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا

0 Comments






بھارت ( 50 نیو ز الرٹ) ہیروں کے بدلے گٹکے کے

 پیکٹ، بھارتی شخص نے تاجرکو لاکھوں روپے کا چونا

 لگادیابھارتی شہر گجرات میں راحیل نامی شخص نے

 ہیروں کے تاجر کو 32 لاکھ بھارتی روپے کے ہیرے

 کے پارسل میں گٹکے کے پیکٹ بھر کر چونا لگادیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی تاجر کی شکایت

 پر راحیل منجانی نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے

 حال ہی میں رشبھ وورا کے آفس جاکر خود کو ہیروں کا تاجر

 ظاہر کیا اور کسی دوسرے ہیروں کے تاجر کو ہیرے فروخت

 کرنے کے بہانے رشبھ کے آس سے 32 لاکھ بھارتی روپے

 مالیت کے تراشیدہ اور معیاری ہیرے دینے کیلئے اعتماد میں 

لے لیا۔


بھارتی تاجر نے تھانے میں درج ایف آئی آر میں بتایا کہ

 ملزم نے 13 سے 21 فروری کے دوران ہیرے لے کر

 انھیں تین سیل شدہ پارسل میں جمع کردیا اور بھارتی تاجر 

کو ٹوکن کے طور پر 2 لاکھ بھارتی روپے کی رقم دی۔


 بھارتی تاجر کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے وہ

بقیہ ادائیگی 3 سے چار روز میں ادا کرنے کا وعدہ کیا لیکن 

مقررہ وقت گزرنے پر جب پیسے ادا نہ ہوئے اس نے راحیل 

منجانی کو دیے جانے والے پارس کو کھولا جو کہ دونوں کی موجودگی

 میں کھولنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اس میں سوائے گٹکے کے ریپر

کے کچھ نہ نکلا۔


بھارتی تاجر کے مطابق اس دھوکہ دہی میں دیگر تاجر بھی ملوث

 ہیں جنھوں نے ملزم کے ساتھ مل کر پارسل سے ہیرے چرائے

 ہیں۔بھارتی پولیس اس دھوکہ دہی میں دیگر تاجروں کے ملوث

 ہونے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔۔


ہفتہ، 6 مئی، 2023

کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلیے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا

0 Comments









اوٹاوا( 50 نیوز الرٹ ) کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلیے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا۔

کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلیے ویزا پروسیسنگ ٹائم 80دنوں سے کم کر کے 60دن کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے وعدہ کیا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم کو مزید کم کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا، اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 80 دن کے بجائے 60دن میں حاصل کرسکیں گے۔


کرسٹین ہاریلا، دنیا کی تیز ترین خاتون کوہ پیما

0 Comments







ناروے( 50 نیوز الرٹ) نارویجیئن کی کوہ پیما کرسٹین ہاریلا ، 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند 14 چوٹیوں کو مختصر ترین وقت میں سر کرنے والی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔


دی کھٹمنڈو پوسٹ کی خبر کے مطابق ہاریلا 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند 14 چوٹیوں کو ایک سال میں سر کر کے ہسپانوی کوہ پیما کے 8 سال 3 ماہ کے ریکارڈ کو توڑ ڈال دیا ہے۔


ہاریلا نے 26 اپریل کو چین کے خومختار علاقے تبت میں واقع 14 ویں بلند ترین چوٹی شیشاپنگا کو سر کرنے سے ایک ہفتہ بعد دنیا کی چھٹی بلند ترین اور ہمالیہ سلسلہ کوہ کی چوٹی چو اویو کو بھی سر کر لیا تھا۔


نیپالی کوہ پیما کمپنی سیون سمت ٹریکس نے ہاریلا کے 3 مئی کو مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 35 منٹ پر چوٹی تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔


ہاریلا نے 2022 میں 12 چوٹیوں کو سر کیا اور 12 گھنٹے سے کم وقت میں ماونٹ ایورسٹ اور لوہسٹ کوتیز ترین شکل میں سر کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا تھا۔